حفیظ نے نیوزی لینڈ کیخلاف فتح سیکورٹی فورسز کے نام کر دی

Muhammad Hafeez

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں فتح سیکورٹی فورسز کے نام کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ فتح پاکستان کی تمام سیکورٹی فورسز کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ویلڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کے لیے محنت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ پاکستان زندہ باد!

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان گروپ بی کے ٹیبل پوائنٹس پر پہلے نمبر پر آگیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف اننگز کے 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


متعلقہ خبریں