سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دے دیئے

ڈالر

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دے دیئے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی نے اسٹیٹ بینک میں رقم جمع کرائی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے زرمبادلہ ذخائر کے استحکام کیلئے پاکستان کی مدد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی دے گا۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی ترقیاتی بینک 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رواں سال تیل خریداری کیلیے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ پاکستان کو موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرے گا، پاکستان کو سالانہ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی امداد سے تجارت اور فاریکس اکاونٹس پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں