قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم اور شہبازشریف سمیت دیگر کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم اور شہبازشریف سمیت دیگر کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔

حارث ، آصف چھا گئے،نیوزی لینڈ کو بھی شکست، پاکستان نمبر ون

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ مین نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اس سے قبل بھارت کو بھی شکست دے چکی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ سے فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہت مبارک ٹیم پاکستان! باؤلنگ ایک مرتبہ پھر شاندار رہی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کے بطور جوڑی 1000 رنز مکمل، منفرد ریکارڈ قائم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعطم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کہا ہے کہ دل خوش کردیا گرین شرٹس۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر کہا ہے کہ سورماؤں کے بعد کبوتر بھی شاہینوں کا نشانہ بن گئے۔

محمد رضوان نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا ہے۔


متعلقہ خبریں