لکی مروت: پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، چار اہلکار شہید


لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تنگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی، فائرنگ سے پولیس کے اے ایس آئی بھی شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی یعقوب، سپاہی مستقیم، سپاہی انعام اللہ اور ڈرائیور رحیم شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کے بعد آرپی او، ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں