لائیو شو میں میزبان کی بدتمیزی، شعیب اختر پی ٹی وی سے مستعفی

شعیب اختر کی ادھوری خواہش

 سرکاری ٹی وی پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لائیو شو میں پاکستان کے  فاسٹ بالر شعیب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز میں جھگڑا ہوگیا، شعیب اختر اٹھ کر چلے گئے۔


ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد شعیب اختر نے لائیو شو میں بالر حارث روف کی کارکردگی کی خوب تعریف کی اور اپنے مخصوص انداز میں مذاق بھی کرتے رہے۔

میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کو  ان کی بات پسند نہ آئی جس پر انہوں نے لیجنڈ پلیئر شعیب اختر کو بد تمیز کہہ کر پروگروام چھوڑنے کا کہہ دیا۔ شعیب اختر نعمان نیاز کے رویے پر ناراض ہو گئے۔


شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز میں تلخ کلامی کے وقت ویو رچرڈز ،ڈیوڈگاور،عمر گل،راشد لطیف،اظہر محمود اور ثنا میر بھی موجود تھے۔

شو کے میزبان نے اس وقت بریک لے لی۔ بریک کے بعد شعیب اختر واپس شومیں موجود تھے اور دونوں نے اس واقعہ کو مذاق قرار دیا۔ لیکن شعیب اختر نے بعد میں لائیو شو کے دوران ہی استعفیٰ دے دیا اور اٹھ کر چلے گئے۔


شعیب اختر اور نعمان نیاز کی ناراضی کے ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا  صارفین نے حیرانی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لائیو شو میں لیجنڈ پلیئرز  یا کسی بھی مہمان کے ساتھ ایسا رویہ نا مناسب ہے۔

سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہونے کے بعد  شعیب اختر نے بھی لائیو شو کے واقعہ پر اپنا ردعمل دےدیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا  ہے کہ مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہہ دیا گیا۔مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایسا کیوں کہا۔


انہوں نے کہا ہے کہ ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں،غیر ملکی اور قومی اسٹارز کیا سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔میں نے بات سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے مجھ سے معافی نہیں مانگی، اور کوئی چارہ نہیں تھا، اس لیے میں نے استعفیٰ دے دیا۔


متعلقہ خبریں