سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی، وزیراعظم

جنوبی ایشیا میں امن کا دارو مدار مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے امدادی رقم کی فراہمی پراظہار تشکر کیا ہے۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی۔ سعودی عرب نے ایسے موقع پر مدد کی جب دنیا کومہنگائی کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب پاکستا ن کو 3 ارب ڈالر امدادی رقم اور1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے سعودی حکومت اور ولی عہد کا امدادی رقم کی فراہمی کے اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو تیل خریداری میں بھی مدد دینے کا اعلان کیا ہے، پاکستان کو رواں سال تیل خریداری کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دے دیئے

سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی ترقیاتی بینک 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رواں سال تیل خریداری کیلیے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ پاکستان کو موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرے گا، پاکستان کو سالانہ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی امداد سے تجارت اور فاریکس اکاونٹس پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں