شعیب اختر سے بدتمیزی کا نوٹس، پی ٹی وی نے کمیٹی بنا دی


سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کیساتھ بد تمیزی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی وژن نے ایک کمیٹی بنا دی ہے۔

پی ٹی وی نیوزکے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ کمیٹی ڈاکٹرنعمان نیازی اور شعیب اختر کے مابین پیدا ہونے والی صورتحال پر تحقیقات کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی وی سپورٹس پر سابق فاسٹ بالر شعیب اختر اور پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لائیو شو میں میزبان کی بدتمیزی، شعیب اختر پی ٹی وی سے مستعفی

شعیب اختر نے لائیو شو میں بالر حارث روف کی کارکردگی کی خوب تعریف کی اور اپنے مخصوص انداز میں مذاق بھی کرتے رہے۔

میزبان ڈاکٹرنعمان نیاز کو ان کی بات پسند نہ آئی جس پر انہوں نے لیجنڈ پلیئر شعیب اخترکو پروگروام چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

شو کے میزبان نے اس وقت بریک لے لی۔ بریک کے بعد شعیب اختر واپس شومیں موجود تھے اور دونوں نے اس واقعہ کو مذاق قرار دیا۔ لیکن شعیب اختر نے بعد میں لائیو شو کے دوران ہی استعفیٰ دے دیا اور اٹھ کر چلے گئے۔


متعلقہ خبریں