گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور: گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر مارکیٹ میں کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد درجہ دوئم کے گھی کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے مارکیٹ سروے کے بعد بتایا ہے کہ اس وقت فی کلو گھی کی قیمت اضافے کے بعد 340 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

درجہ دوئم کے خوردنی تیل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد تیل کی قیمت 350 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 360 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مارکیٹ میں گھی اور خوردنی تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہو گیا ہے جس سے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔ بعض دکانوں پر دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔

پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

اس حوالے سے کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے حافظ عارف نے ہم نیوز سے بات چیت میں کہا کہ کمپنی جس ریٹ پر اشیا فراہم کرے گی ہم مجبوراً اسی ریٹ پہ فروخت کریں گے۔

حافظ عارف کے مطابق کریانہ مرچنٹ قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ وہ نہ اشیا تیار کرتے ہیں اور نہ ہی قیمتیں مقرر کرتے ہیں۔

بجلی2روپے51پیسےفی یونٹ مہنگی

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جس قیمت پر کوئی چیز ملتی ہے ہم اسی قیمت پر گاہکوں کو فروخت کردیتے ہیں اور ہمارا منافع تو بہت معمولی ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر انکار کیا کہ وہ مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔


متعلقہ خبریں