85 سالہ شخص نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی


بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 85 سالہ شخص نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

ہیبت اللہ حلیمی نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا معمر پی ایچ ڈی اسکالر سے گلے ملے اور اُن کو ڈگری عطا کی۔

پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی کا تعلق پولیس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور وہ ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ اور اس کی تکمیل علم میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کیلئے حوصلہ افزاء اور قابل فخر ہے۔


متعلقہ خبریں