شکست کا غم، بھارت میں مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات


نئی دہلی: پاکستان کے ہاتھوں کرکٹ میں بدترین شکست کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں تیزی آ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست کے بعد بھارت میں اشتعال پھیل گیا اور بھارتی انتہا پسندوں نے سرکاری نگرانی میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں شروع کر دیں۔

بھارتی ریاست تریپورہ میں بھی مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جس میں سیکیورٹی اہلکار مکمل طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کوئی بھی انتہا پسندوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کلیدی کردار کا حامل ملک ہے، شہزادہ چارلس کی وزیراعظم سے گفتگو

تریپورہ میں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کئی مساجد کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور ریاست میں 21 مختلف واقعات میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ریاست میں 15 سے زائد مساجد میں توڑ پھوڑ کی گئی ہیں جبکہ تین مساجد کو مکمل طور پر شہید کر دیا گیا۔

تریپورہ میں جاری ان تمام پرتشدد کارروائیوں میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


متعلقہ خبریں