کترینہ کیف دسمبر میں شادی کرنے جا رہی ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ کترینہ کیف رواں برس دسمبر میں شادی کرنے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھوم تھری کی ہیروئن بھارتی اداکار وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے کترینہ کیف نے لہنگا تیار کرانا شروع کر دیا ہے اور وہ معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی ارطغرل غازی کی مداح نکلیں

بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے را سِلک کا کپڑا منتخب کرلیا ہے جس کا لہنگا بنے گا۔

دوسری جانب کترنیہ کیف اور وکی کوشل کئی مرتبہ اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر چکے ہیں تاہم حالیہ خبر پر دونوں اداکاروں کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آ یا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز