حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم

حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک کشمیر کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں کیونکہ آج کے دن بھارتی فوج کشمیر پر قبضہ کرنے کیلئے سرینگر میں داخل ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم کے باوجود تحریک آزادی روز بروز تیز ہو رہی ہے اور بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فاشسٹ حکومت نے کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ایل پی مذہبی جماعت نہیں، عسکریت پسند گروپ ہے، فواد چوہدری

وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک پاکستان اہل کشمیر کے ساتھ ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں