کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت نہیں ملی، سماعت ملتوی

آریان خان کی ضمانت جوہی چاؤلہ نے دی

ممبئی: بھارت کی ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت جمعرات تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔

آریان خان کیس میں نیا موڑ: کنگ خان سے کروڑوں کی رشوت طلب

بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے بیٹے کی رہائی کے لیے نئے وکیل موکول روہتگی کو مقرر کیا ہے جو بھارت کے سابق اٹارنی جنرل ہیں۔

ممبئی کی ہائی کورٹ میں منگل کو سماعت کے دوران سینیئر ایڈووکیٹ موکول روہتگی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو 23 سالہ آریان خان سے کچھ برآمد نہیں کر سکی اور نہ ہی اس نے کوئی طبی معائنہ کرایا ہے جس سے معلوم ہو سکے کہ وہ منشیات لیتے تھے؟

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کے فون سے جو واٹس ایپ چیٹس ریکور کی گئی ہیں وہ 2018 کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ چیٹ میں سے کوئی ایک بات بھی کروز پارٹی سے متعلق نہیں ہے جو نہایت اہم ہے۔

آبدوز کی معلومات لیک: بھارتی بحریہ کے کمانڈر سمیت 5 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ پیر کو سنجے گپتا بھی اداکار کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور فلم انڈسٹری کے کرتا دھرتا افراد کی خاموشی پر انہوں نے سوال کیا تھا۔

سنجے گپتا نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں ہزاروں افراد کو روزگار دیا، وہ ہمیشہ انڈسٹری کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن اس مشکل وقت میں اس انڈسٹری نے خاموشی اختیار کی جو شرمناک ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کو 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

آریان خان کی گرفتاری، شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ؟

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ بھارت میڈیا کے مطابق ان پر ڈرگز خریدنے، رکھنے اور استعمال کرنے جیسے الزامات ہیں۔


متعلقہ خبریں