بل گیٹس نے پاکستانی خاتون کو ہیرو قرار دے دیا

بل گیٹس نے پاکستانی خاتون کو ہیرو قرار دے دیا

نیویارک: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستانی خاتون شمائلہ رحمانی کو ہیرو قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی خاتون شمائلہ رحمانی پولیو ورکرز ہیں اور بل گیٹس نے ان کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا۔

بل گیٹس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستانی خاتون پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کو پیدل ایک گھر سے دوسرے گھر جاتے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے دیکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی:خطرناک گیسوں کے اخراج کے خلاف اقدامات ناکافی قرار

واضح رہے کہ بل گیٹس دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے منظم اور مربوط مہم چلاتے ہیں اور انسداد پولیو کے لیے کروڑوں ڈالر کی امداد بھی دے چکے ہیں۔ بل گیٹس دنیا بھر میں ہر سال غیرمعمولی خدمات انجام دینے والے پولیو ورکر کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہیں اور اس بار یہ اعزاز پاکستانی خاتون شمائلہ رحمانی کے حصے میں آیا ہے۔

بل گیٹس نے لکھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا عزم لیے شمائلہ حسین روزانہ پیدل سفر کرکے پولیو کے قطرے پلاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں