شعیب اختر سے بدتمیزی، وفاقی وزرا بھی میدان میں آ گئے

شعیب اختر کی ادھوری خواہش

اسلام آباد: سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے بدتمیزی کے خلاف وفاقی وزرا بھی میدان میں آ گئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے شعیب اختر سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو سرکاری ٹی وی پر بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نعمان نیاز کا شعیب اختر کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر سے بدتمیزی کا نوٹس، پی ٹی وی نے کمیٹی بنا دی

وزیر مملکت علی محمد خان نے بھی شعیب اختر سے غیر مناسب رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں اور شعیب اختر نے ہمیشہ پاکستان کا جھنڈا سر بلند اور ہم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کیے۔

یہ بھی پڑھیں:  لائیو شو میں میزبان کی بدتمیزی، شعیب اختر پی ٹی وی سے مستعفی

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کی عزت ہمارے دلوں پر نقش ہے اور کوئی ناسمجھ آپ کی عزت میں کمی نہیں لا سکتا اس لیے حکومت مناسب کارروائی کرے گی۔ قومی ہیرو کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔


متعلقہ خبریں