فوج ملک کو درپیش کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے، جنرل باجوہ

فوج ملک کو درپیش کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے، جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز ملتان کا دورہ کیا اور فیلڈ فار میشن کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف نےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور زم کی تعریف کی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل، تربیتی، انتظامی امورپر بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بعد ازاں کوٹ عبدالحکیم اسٹرائیک کور کی مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ تربیت میں حصہ لینے والے جوانوں نے بڑی آبی گزرگاہوں کو جارحانہ حکمت عملی کے تحت عبور کرنے کا بھی مظاہرہ کیا۔

امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج تربیت یافتہ اور جنگی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہے اور ملک کو درپیش کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی ملک کا دفاع کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشقوں سے جوانوں کے حوصلے اور ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں نکھار آتا ہے۔

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔


متعلقہ خبریں