کورونا وائرس سے مزید9 افراد جاں بحق ہوگئے

دنیا بھر میں سرنجوں کی کمی کا خدشہ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 414 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید706کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار28ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49ہزار486کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید13 افراد جاں بحق ہوگئے

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68ہزار776، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار723، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار653، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار813، بلوچستان میں 33 ہزار220، آزاد کشمیر میں 34 ہزار455 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار387 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 904 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار983، خیبرپختونخوا 5 ہزار733، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں