فلم شوٹنگ کے دوران گولی چلنے پر مجرمانہ چارجز لگ سکتے ہیں


امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ نیو میکسیکو میں ایک فلم کے سیٹ پر گزشتہ ہفتے ہونے والی ہلاکت خیز شوٹنگ پر ابھی بھی مجرمانہ الزامات درج کیے جا سکتے ہیں۔

اداکار ایلیک بالڈون نے  فلم “رسٹ” کے سیٹ پر غلطی سے سنیماٹوگرافر ہالینا ہچنز کو گولی مار کر ہلاک اور ایک ہدایت کار کو زخمی کردیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی میری کارمیک کا  کہنا ہے کہ تمام آپشنززیر غور ہیں۔ انہوں نے کسی بھی ممکنہ چارجز کے بارے میں کہا ہے کہ۔ اس وقت  کسی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ فلم سیٹ کی سیکیورٹی پر ہم مکمل مطمئن نہیں۔ ہمیں سیٹ پر دیگر لائیو راؤنڈز ہونے کا بھی شبہ ہے۔پولیس نے اب تک 600 شواہد برآمد کیے ہیں۔ جن میں تین گولہ بارود کے 500 آتشیں اسلحے کے راؤنڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فلم شوٹنگ کےدوران ہیرو کے ہاتھوں قتل ہوگیا

انہوں نے مزید کہا، “ہم اس بات کا تعین کرنے جا رہے ہیں کہ وہ وہاں کیسے پہنچے، وہ وہاں کیوں تھے، کیونکہ انہیں وہاں نہیں ہونا چاہیے تھا۔”

ان کا کہنا ہے کہ زخمی ڈائریکٹر کندھے پر لگنے والی گولی بھی نکال کر تفتیش کے لیے دے دی گئی ہے۔

تفتیش کاروں کے مطابق شوٹنگ کے وقت سیٹ پر 100 کے قریب لوگ موجود تھے  یہ بھی ثابت ہو اہے کہ پستول اداکار کو پکڑانے سے پہلے اسے دو لوگوں نے پکڑا تھا۔

دوسری جانب فلم کی شوٹنگ کے دوران اصلی گولی چلنے کے بعد ہالی ووڈ فلمز سیٹ پر سیکیورٹی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار سے گولی چل گئی تھی جس سے عملے کی خاتون رکن ہلاک اور فلم ڈائریکٹر زخمی ہو گئے تھے

 


متعلقہ خبریں