پرانے جوتے14 لاکھ70ہزار ڈالر میں نیلام


 امریکی  باسکٹ بال پلیئرمائیکل جورڈن کے  پرانے جوتے اتوار کو لاس ویگاس میں نیلامی کے دوران 1.47 ملین ڈالر میں فروخت ہو گئے

مائیکل جورڈن نے یہ جوتے1984 میں  ابتدائی گیم سیزن کے دوران پہنے تھے۔ جوتوں کے 1 ملین سے 1.5 ملین ڈالر میں فروخت ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پکاسو کے فن پارے 17 ارب روپے میں نیلام

نیلام گھر  نے ایک بیان میں کہا کہ پرانےجوتوں کا خریدار نک فیوریلا ہے جو کارڈز جمع کرنے کی مشغلہ بھی رکھتے ہیں۔

ان جوتوں نے نیلامی میں فروخت ہونے والےکئی جوتوں کا ریکارڈ توڑ دیاہے۔

مائیکل جورڈن نے اپنی ابتدائی گیم میں پانچویں میچ میں جوتوں کا یہ جوڑا پہنا تھا۔ مائیکل جورڈن ان دنوں ’شکاگو بُلز‘ نامی باسکٹ بال ٹیم سے وابستہ تھے ۔

یہ جوتے اتوار کو لاس ویگاس میں سوتھبی کے آئیکونز آف ایکسیلنس اور ہوٹ لگژری نیلامی کے حصے کے طور پر فروخت کیے گئے، جس میں زیورات، گھڑیاں اور جمع کرنے والوں کی کاریں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کے ذاتی سامان کی نیلامی

14لاکھ 70 ہزار ڈالر کی خطیر رقم میں نیلام ہونے کے بعد ان جوتوں نے اب تک کھیل سے متعلق مہنگے ترین داموں میں فروخت ہونے والی چیز کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں