حکومت چوری چھپا رہی ہےتو مہنگائی کو کون دیکھے گا، شاہد خاقان


مسلم لیگ ن  کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا  ہے کہ  حکومت چوری چھپانے کے لیے کوشاں ہے مہنگائی کون دیکھے گا۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما  شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت آج تک توشہ خانہ کےتحائف کاجواب نہیں دےسکی ۔حکومت چوری چھپانے میں کوشاں ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا۔

انہوں نے  میڈیا سے  گفتگو  کرتے ہوئے مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا۔حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنےآرہی ہیں۔ مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رپورٹ

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں  حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے۔ ڈالر میں اضافہ اور روپیے میں کمی کیوں ہورہی ہے۔ جومعاملات عوامی نہیں ہوتے ان کی تشہیر کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کی کیاعجلت تھی سمجھ سے باہر ہے ۔ اگر قوانین بدنیتی سے بنائے جائیں گے تو نتائج تو اچھے نہیں ہوں گے۔آج ملک میں جو صورتحال بن رہی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ فوری اور شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔

شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت کراچی میں غیرقانونی بھرتی ریفرنس  میں پیش ہوئے تھے۔ ریفرنس کی سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے

 


متعلقہ خبریں