کالعدم تنظیم کا احتجاج، لاہور سے راولپنڈی کے درمیان ریلوےآپریشن متاثر


 پاکستان ریلوے نے  کالعدم تنظیم کے احتجاج اور لانگ مارچ کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ کردیں۔ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان ریلوے آپریشن بری طرح متاثر ہو گیاہے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے کئی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔  ترجمان ریلوے کا  کہنا ہے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلے والی ٹرین سبک خرام، اسلام آباد ایکسپریس اور راول ایکسپریس کو معطل کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز تعینات

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس اورراولپنڈی اور لاہور کے درمیان چلنے والی گرین لائن کو بھی معطل کردیاگیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پشاوراور راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کا روٹ تبدیل کر کے براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جارہاہے۔

لاہور،راولپنڈی اور پشاور سیکشن پر ٹرین آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے کو ایک روز میں لاکھوں روپے کا مالی نقصان کا سامنا  ہے۔

لاہور سے راولپنڈی ٹریک کے درمیان آنے والے  ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ رینجرز اور پولیس کو اسٹیشنز پر گشت کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے بند، سیکیورٹی سخت

دوسری جانب راولپنڈی  کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ۔ مری روڈ پر تعلیمی اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔ راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں