چیئرمین پی سی بی کے اخراجات کی رپورٹ پبلک


پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین رمیز راجہ اور بورڈ آف گورنرز کے اخراجات کے اخراجات کی رپورٹ پبلک کردی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے ستمبر میں ایک لاکھ 50 ہزار 424 روپے کے اخراجات کیے۔ رمیز راجہ نے وہیکل الاوئنس کی مد میں 54 ہزار 247 روپے خرچ کیے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی گارڈ اور سروینٹس کی مد میں21 ہزار600 روپے خرچ کیے گئے۔ ڈیلی الاوئنس اور اکوموڈیشن کی مد میں 67 ہزار 945 روپے خرچ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دو کی بجائے ایک کپ چائے پیئں،رمیز راجہ کا پہلا حکم

رمیزراجہ نے 6 ہزار 632 روپے بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں خرچ کیے۔  بورڈ آف گورنرز نے 22-2021 میں 3 لاکھ 79 ہزار 170 روپے کے اخراجات کیے۔

پی سی بی کے نئے چیئرمین نے اپنے ماتحت تمام ملازمین کو فوری طور پر اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو کی بجائے چائے کا ایک کپ پیئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ میں اخراجات کم کرنے ہیں، اے سی کم استعمال کریں۔  دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں۔


متعلقہ خبریں