ڈی کوک گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے


جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے آخر کار گھٹنے ٹیک دئیے، معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ میچ سے قبل نسل پرستی کے خلاف جھکنے کو تیار ہیں۔

ڈی کاک کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو اس سے فائدہ ہوتا ہے یا کسی کی زندگی بہتر ہوتی ہے تو وہ اس کے تیار ہیں بلکہ انہیں یہ کرنے سے خوشی ہو گی۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کے بعد کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ اس سارے عمل کو بہتر طریقے سے سمجھ پائے ہیں اور اب اپنے ملک کے لیے کرکٹ میچ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست

انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں الفاظ کے چناو میں اچھا نہیں ہوں، لیکن میں اپنے کیے پر معزرت خواہ ہوں۔

یاد رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچ سے شروع ہونے سے قبل تمام ٹیموں کے کھلاڑی میچ شروع ہونے سے قبل بلیک لائیو میٹر کے معاملے پر گھٹنے پر بیٹھ کر اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

لیکن ڈی کوک نے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا تھا جس پر انہیں عین وقت پر میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں