خواہش ہےورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو،ثقلین مشتاق

کراچی ٹیسٹ کا اختتام تاریخی لمحہ تھا، ثقلین مشتاق

 قومی کر کٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ  ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو۔

قومی کرکٹ ٹیم کےعبوری ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو اسکا مقابلہ بھارت سے ہو۔نتیجہ جو بھی ہوگا وہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔  اگر ہم جیتے تو دنیا یہ تسلیم کریگی کہ پاکستان صحیح معنوں میں ورلڈ چمپئن ہے۔

پاک بھارت میچ کے بعد جس طرح کے مناظر دیکھنے میں آئے وہ بہت خوش آئند ہیں۔کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب اختر سے بدتمیزی، اداکار بھی قومی ہیرو کے حق میں بول پڑے

بابر اعظم، رضوان، شعیب ملک، حفیظ، دھانی، ویرات کوہلی اور دھونی مبارکباد کے مستحق ہیں۔دونوں ٹیموں نے کرکٹ کا میچ اچھی سپرٹ میں کھیلا۔

ثقلین مشتاق نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں بہترین آغآز کیا ہے کھلاڑی بہترین انداز میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ تمام پلیئرز ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں دو میچ جیت کر کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے اپنا فوکس برقرار رکھنا ہے۔ ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ تمام نظریں اگلے میچ پر مرکوز ہیں۔

ثقلین مشتاق نے  کہا ہے کہ محمد نبی، راشد خان اور مجیب افغانستان کے اہم کھلاڑی ہیں۔ یہ تینوں بہت اچھے بالر ہیں ہم نے ان کیخلاف پلاننگ سے کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست

شارجہ کی وکٹ آسان نہیں ہےہر میچ اہمیت دینا ہوگی۔جب آپ کا مائنڈ سیٹ اچھا بن جائیگا تو پھر آپ ہر ٹیم کو اہمیت سے ہی کھیلیں گے۔انڈیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور جان لڑائی۔اسی مائنڈسیٹ کے ہم اگلے میچز بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم فخر زمان کے بیٹنگ آرڈر کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔فخر نے پریکٹس میچز اور ورلڈکپ سے پہلے بھی اسی نمبر پر بہت اچھا کھیلا ہے


متعلقہ خبریں