کترینہ کیف کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی


بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ کترینہ کیف رواں برس دسمبر میں شادی کرنے جا رہی ہیں، لیکن اب ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھوم تھری کی ہیروئن بھارتی اداکار وکی کوشال کے ساتھ  شادی کی تقریبات 7،8 اور 9 دسمبر کو رکھی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک بالی ووڈ سے زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن میک اپ آرٹسٹ، کاسٹیوم ڈیزائنرز اور ریزورٹ کے عملے سے  تاریخیں محفوظ کرا لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف دسمبر میں شادی کرنے جا رہی ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

جبکہ بھارتی میڈیا نے یہ دعوی کیا ہے کہ سلمان خان اور ان کی پوری فیملی شادی میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے کترینہ کیف نے لہنگا تیار کرانا شروع کر دیا ہے اور وہ معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی۔

دوسری جانب کترنیہ کیف اور وکی کوشل کئی مرتبہ اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر چکے ہیں تاہم حالیہ خبر پر دونوں اداکاروں کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آ یا ہے۔


متعلقہ خبریں