بھارتی جیل میں قیدی کی ہلاکت پر پاکستان کا احتجاج


پاکستانی قیدی ضیا مصطفی کی بھارتی جیل میں ہلاکت پر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامورکو طلب کر کے پاکستان کی طرف سے احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ میچ میں پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا۔15اکتوبر سے اب تک10 مزید مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ ہم جودھ پور میں پراسرار طور پر مارے جانیوالے گیارہ پاکستانی شہریوں کی تحقیقات پر ابھی تک انتظار میں ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کو خط ارسال کیا۔ ہم اگست 2019 کے بعد سے اقوام متحدہ کے ساتھ کشمیر کے معاملہ پر رابطہ میں ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل کا دورہ کیا اور افغانوں کی سہولت کیلئے متعدد اعلانات کیے ہیں۔

افغانستان کے معاملے پر وزیر خارجہ نے تہران میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ حالیہ دورہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگرکیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں