ویمن کرکٹ سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

PCB

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے لیے آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی میچ ریفری ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ایک روزہ میچوں کی سیریز نومبر میں ہو گی۔ جس میں پہلا میچ 8 نومبر، دوسرا میچ 11 نومبر اور تیسرا میچ 14 نومبر کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی کی قومی کھلاڑیوں کو بڑی پیشکش

پاک ویسٹ انڈیز کے تینوں میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں