ہر ایم پی اے اپنے علاقے کا چیف منسٹر ہو گا، عبدالرحمان کیتھران


کوئٹہ: بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر اور رکن اسمبلی عبدالرحمان کیتھران نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ حکومت میں ہر ایم پی اے اپنے علاقے کا چیف منسٹر ہو گا۔

بلوچستان: پی ٹی آئی نے وزارت اعلیٰ کے لیے یار محمد رند کو نامزد کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا موقع ہے کہ پورے 65 اراکین پر مشتمل ایوان ایک پیج پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل نئے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہو گی۔

جام کمال کی حکومت سے ناراض ہو کر مستعفی ہونے والے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان کیتھران نے کہا کہ اگر کوئی رکن بھی اپوزیشن میں بیٹھے گا تو وہ فرینڈلی ہو گا، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

بلوچستان اسمبلی: نئے قائد ایوان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی عبدالرحمان کیتھران نے کہا کہ نئی حکومت مثالی ہو گی کیونکہ اسے تمام اراکین کی حمایت حاصل ہو گی۔


متعلقہ خبریں