ٹی20: پاکستانی جیت کا جشن منانے پر 3 کشمیری طلبہ، ایک استاد گرفتار

ٹی20: پاکستانی جیت کا جشن منانے پر 3 کشمیری طلبہ، ایک استاد گرفتار

سری نگر: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار فتح اور بھارت کی عبرتناک شکست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ایسے مسلمان طالبعلموں اور ایک استاد کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے پولیس کے مطابق پاکستانی جیت کا جشن منایا تھا۔

حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی حکام نے طالبعلموں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور پولیس انسپکٹر پویندر کمار سنگھ نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے طلبہ کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بھارتی شہر آگرہ میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار طالبعلموں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دشمنی کو فروغ دینے اور مذہبی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب ہندو قوم پرست گروپوں نے راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ ٹیکنیکل کالج میں دھاوا بولا تھا۔ اسی دھاوے کے دوران انتہا پسند ہندو گروپوں نے تین طالبعلموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

یوم سیاہ پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایس ایس پی او پی سنگھ کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بڈاؤن کے ایک شخص کو بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مقبوضہ جموں کو کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آگرہ کے انجینئرنگ کالج سے گرفتار کیے گئے تینوں کشمیری طالبعلموں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو، مودی کو فوجی کی بیوہ کا پیغام

اس ضمن میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بھی بیان جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک اسکول ٹیچر نفیسہ عطاری کو اودھ پور میں واٹس ایپ اسٹیٹس پر پاکستان کی جیت کے بعد ہم جیت گئے پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جنہیں اب ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ٹیم کی جیت کا جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، فواد چودھری

ملازمت سے برخاست کی جانے والی نفیسہ عطاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں گزشتہ روز کہا تھا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ انہوں نے معذرت بھی کی ہے۔

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اتر پردیش میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں