اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 50 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کئی روز کی مسلسل مندی کے بعد بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

بدھ کے روز صبح کے وقت 100 انڈیکس میں 50 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور آخری خبر آنے تک کرنٹ انڈیکس 42 ہزار509 پر ٹریڈ کررہا ہے۔ گزشتہ روزمارکیٹ کا اختتام 39 پوائنٹس کمی سے42 ہزار459 پرہوا تھا۔

رواں سال کے دوران پہلی بارپیر کوایک ہی دن میں مارکیٹ میں ایک ہزار66 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی جس پر اقتصادی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

عالمی تجارتی اداروں کی جانب سے ایمرجنگ مارکیٹ قرار دی گئی اسٹاک ایکسچینج پچھلے 40 دنوں میں پانچ ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گئی تھی۔

اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر اسٹاک ایکسچنج کی صورتحال پر توجہ نہیں دی گئی تو بازار حصص کریش کرسکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں