پنجاب پولیس کا کارنامہ، کمسن بچوں پر مقدمہ درج

پنجاب پولیس کا کارنامہ، کمسن بچوں پر مقدمہ درج

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے 4 کمسن بچوں پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی نے تھانہ ایئرپورٹ میں 4 کمسن بچوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ تھانہ پیر ودھائی کے ایس ایچ او کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

چاروں بچوں پر ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی کے بھتیجے پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تاہم راولپنڈی کی مقامی عدالت نے چاروں بچوں کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، فواد چودھری

شہری بابر محمود نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے بچوں کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے مقدمہ درج کیا گیا اور بچوں کی معمولی لڑائی پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔


متعلقہ خبریں