کورونا کیسز میں اضافہ: ماسکو 11 دن کے لیے بند کردیا گیا

کورونا کیسز میں اضافہ: ماسکو 11 دن کے لیے بند کردیا گیا

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر آئندہ 11 دن کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے مزید9 افراد جاں بحق ہوگئے

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  ماسکو میں تمام غیر ضروری سروسز جمعرات سے 7 نومبر تک کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ماسکو میں صرف جمعرات کوایک ہزار 159 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جب کہ 40 ہزار 96 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو میں صرف کھانے پینے اور ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی جب کہ ہوٹلوں سے کھانا گھر لے جانے کی بھی اجازت ہو گی۔

کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

اعداد و شمار کے تحت اب تک صرف روس کی 32 فیصد آبادی کو مکمل طور پہ ویکسین لگائی جا سکی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظر روسی فوج ماسکو کے مختلف علاقوں میں کورونا مریضوں کے لیے عارضی اسپتال قائم کرے گی۔

کورونا وبا، ویت نام کا شہری اپنے 12 کتوں کو موت سے نہ بچا سکا

عالمی وبا کورونا میں کمی لانے کی غرض سے گزشتہ ہفتے صدر ولادیمیر پوتن نے 30 اکتوبر سے 7 نومبر تک ملک بھر میں تنخواہوں سمیت چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں