بھارتی طیارے کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال


سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی اجازت سے بھارتی طیارے  نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی۔ بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پروازنے سری نگر سے شارجہ جارہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ بھارتی طیارے ایئربس 320نے پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا۔ مسافر بردار طیارہ  دو روزقبل لاہورریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔

بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی، سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی،ترجمان سی اے اے کا موقف

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

پاکستان نے بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کر رکھے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ثقافتی سطح پر بھی تمام رابطے منقطع کرتے ہوئے فضائی حدود بھی بند کر رکھے ہیں۔

پاکستان نے2019 میں بھارت کے صدر رام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ مودی کی پرواز کے لیے بھی انڈیا نے پاکستان کی فصائی حدود سے پرواز کی اجازت مانگی تھی لیکن پاکستان نے منع کر دیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں