ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن کی پہلی فتح


شارجہ: ٹی20 ورلڈ کپ2021 کے 23 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش دفاعی چیمپئن کی جانب سے دیا گیا 143 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی مقررہ 20 اوورز میں 139 رنز بنا سکی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 44 اور کپتان محمود اللہ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رامپال، ہولڈر، رسل، عقیل حسین اور ڈوائن براوو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا۔

بنگلہ دیشی بولرز نے جارح مزاج بیٹر کرس گیل اور ایون لوئس کو کھل کر بیٹنگ کرنے سے روکے رکھا اور 18 کے اسکور پر دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران 40 اور راسٹن چیز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان نے بالترتیب دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیمیں:


متعلقہ خبریں