انتخابات 2018 میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، سربراہ انتخابی کمیشن


لاہور: چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے خبر دار کیا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سردار محمد رضا خان نے کہا کہ  شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، شفافیت کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران کا کرادر بڑا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 اور عام انتحابات کے لیےعدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران کی خدمات حاصل کرنا شفاف الیکشن کے لیے بڑا اقدام ہے۔ عدلیہ ایک شفاف ادارہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کو مستقبل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اس کے نتائج آئندہ حکومت  بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔

بابر یعقوب نے کہا کہ پنجاب میں اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہوئی ہے، گاڑیوں کا مسئلہ حل کرنے کے بعد تمام ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں