مریم نواز بھی آصف علی کی فین ہو گئیں


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف شاندار فتح دلوانے پر مسلم لیگ ن کی نائب مریم نواز آصف علی کی فین ہو گئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ کیا شاندار اننگز کھیلی ہے، اور پاور ہٹنگ کا بہترین مظاہرہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کو فتح دلانے پر پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ آصف علی نے 7 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر قومی ٹیم کو افغانستان کے خلاف شاندار فتح دلوائی ہے۔


متعلقہ خبریں