’’ہماری جان بچائیں‘‘ طالبان نے پاکستان سے مدد مانگ لی


طالبان کی حکومت نے افغانستان میں اسپتالوں کو فعال بنانے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے۔

افغان وزیرصحت ڈاکٹر قلندر عباد  کی سربراہی میں افغان وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور حکومتی اور غیر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

افغان وزارت صحت نے حکومت پاکستان سے ہنگامی بنیادوں  پر جان بچانے والی ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو پاک  افغان بارڈر پر صحت کی سہولتیں دینے کی درخواست کی۔

افغان وزیرصحت ڈاکٹر قلندرعباد  نے  پاکستان  سے درخواست کی کہ وہ افغان ٹیکنیشنز، نرسوں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کوتربیت بھی فراہم کرے تاکہ وہ اپنے ملک کے اسپتالوں  میں  بہتر طریقے سے خدمات انجام دے سکیں۔

افغان وفد نے غیر حکومتی  شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں ، پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے  10 کروڑ روپے کی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو دو کنٹینر ادویات اور سرجری کے آلات ایک ہفتے میں بھجوا دیئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں