صدر، وزیراعظم اور شہباز شریف سمیت دیگر کی قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد

صدر، وزیراعظم اور شہباز شریف سمیت دیگر کی قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف شاندار کامیابی پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سمیت دیگر وزرا اور رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بھی متاثرکن تھی۔

انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی طرح پہلے کسی کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں یوں ابھرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جیت اور انٹرٹینمنٹ برابر پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی بہت مبارک ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے ک ہشاہینوں نے ایک بار پھر کمال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل تیسرا میچ جیت کر پاکستانی ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھی۔ انہوں نے کہا کہ جیت پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

طالبان رہنما کا افغانستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر ردعمل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آصف علی نے بہترین کھیل پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم بھی بہت شاندار کھیلی۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ واہ! آصف علی کیا اننگز تھی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی نے بہترین کھیل پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اور شاندار جیت کے لیے شکریہ ٹیم پاکستان۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کی ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ٹیمیں آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

مریم نواز بھی آصف علی کی فین ہو گئیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ انشا اللہ پاکستان تمام میچ جیتے گا۔ انہون نے کہا کہ آصف علی آپ نےدل خوش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم نے بھی اچھا میچ کھیلا۔


متعلقہ خبریں