میٹا اسمارٹ واچ کی پہلی تصویر لیک


فیس بک مستقبل میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئے انقلاب لانے کی تیار کر رہی ہے۔

میٹا کمپنی جو فیس بک کا نیا نام ہے نے ایک ایسی واچ کی تیاری میں ہے جو تصاویر اور ویڈیوز لینے کی صلاحیت رکھتی ہوگی، بلومبرگ کی رپورٹ میں میٹا اسمارٹ واچ کی ایک تصویر لیک کی گئی ہے جس میں یہ ڈیوائس ایپل واچ سے ملتی جلتی نظر آتی ہے۔ تاہم اس واچ میں ڈسپلے پر ایک کیمرا موجود ہے۔

ایپ ڈویلپر اسٹیو موسر نے یہ تصویر کمپنی کی اس ایپ میں دریافت کی جو رے بین اسٹوریز اے آر سن گلاسز کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی مرکزی کمپنی کا نام تبدیل

ایپ کے کوڈ سے عندیہ ملا ہے کہ اس ڈیوائس کو میلان کا نام دیا جاسکتا ہے، جس سے ویڈیوز اور تصاویر لی جاسکیں گی جن کو کسی فون میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔

فیس بک کی سرپرست کمپنی کی جانب سے پہلے ہی پراڈکٹ کی 3 جنریشن پر کام کیا جارہا ہے جن کو مختلف اوقات میں ریلیز کیا جائے گا،فیس بک کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ  اسمارٹ واچ 2022 تک متعارف کرا دیں گے لیکن ابھی اس کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے فیس بک نے رای براڈنگ کے منصوبے کے تحت کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھ لیا ہے۔


متعلقہ خبریں