آصف کے چھکوں اور بابر کی بیٹنگ کا بھارت بھی دیوانہ



ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان کے خلاف آصف علی شاندار بیٹنگ اور بابراعظم کی کپتانی کا بھارتی میڈیا ان کا معترف ہو گیا۔

بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستان کے تمام کھلاڑی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، کپتان بابراعظم سے لے کر آصف علی تک سب بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کر کے دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے اوپنرز اپنا طے شدہ رول نبھاتے ہیں جب کہ آصف علی اہم موقع پر اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے میچ جتوا دیتے ہیں۔

بابراعظم کی کپتانی پرانہوں نے کہا کہ رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر نے بہت عمدہ بیٹنگ کی اور دوسرے اینڈ کے بیٹرز سے خوب بلے بازی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ بابر ویرات کوہلی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ایک عظیم بیٹر بننے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں