جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکربلوچستان اسمبلی منتخب

اسپیکر بلوچستان اسمبلی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

  میرجان محمدجمالی بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب  ہوگئے

سیکرٹری  بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے دوپہر کے اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی۔ڈپٹی اسپیکر اجلاس میں منتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کریں گے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی نے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کو نامزد کیا تھا جن  کے مقابلے میں کسی اورامیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

یہ  بھی  پڑھیں :بلوچستان:عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ نئےقائد ایوان منتخب

اسپیکر بلوچستان کی نشست عبدالقدوس بزنجو کے استعفے کے بعد خالی ہوئی  تھی، عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب کا حلف لیاہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےپربڑی تبدیلی رونماہوئی۔  جام کمال نے وزیراعلیٰ کے  عہدے سے استعفی دیا جس کے بعدعبدالقدوس  بزنجو کو وزیراعلیٰ  منتخب کیا گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں