300 ارب ڈالر، ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین شخص

ایلون مسک کا سوملین ڈالر انعام دینے کا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا  کے سربراہ ایلون مسک نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

ایلون مسک  302 ارب ڈالرز مالیت رکھنے والے دنیا کی تاریخ کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ یہ اضافہ ایک دن میں 10 بلین ڈالرز کے ساتھ ہوا، جب کار کمپنی کی طرف سے ٹیسلا کو ایک لاکھ الیکٹرک کاریں بنانے کا آرڈرملا۔

مسک کی مالیت اب مصر، پرتگال، جمہوریہ چیک، یونان، قطر اور فن لینڈ جیسے ممالک کی سالانہ جی ڈی پی سے زیادہ ہو چکی ہے۔

کئی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص کا تاج پہنے رکھنے والے ایمازون کے مالک جیف بیزوس، ایلون مسک سے 100 بلین ڈالر پیچھے رہ گئے ہیں۔

جیف بیزوس کی اس وقت مالیت 199 ارب ڈالرز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی 2 فیصد دولت سے دنیا میں غربت کا خاتمہ ممکن

چند روز قبل اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی دولت کا 2 فیصد حصہ اس دنیا کی غربت کا خاتمہ کر سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر نے دنیا بھر میں امیر ترین افراد سے اپیل کی ہے کہ صرف ایک مرتبہ ایک ساتھ ہو کر دنیا کو بچا لیں۔

مائیکروسافٹ نے 2.46 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کے طور پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کر لیا – ایپل کے حصص میں کمی کے بعد آئی فون بنانے والی کمپنی کی مجموعی مالیت تقریباً چار فیصد گر کر 2.41 ٹریلین ڈالر رہ گئی۔

مائیکروسافٹ 2020 کے کے بعد پہلی بار ایپل کو پیچھنے چھوڑنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں