آصف علی سے معذرت کرنے کے فارم دستیاب ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ

| آصف علی کی جارحانہ اننگز، اسلام آباد کی فتح

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے قومی کرکٹر آصف علی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا ہے کہ آصف علی معذرت کرنے کے لیے ہمارے پاس فارم دستیاب ہیں۔

یادرہےکہ ورلڈ  کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی۔ آخری دو اوور میں پاکستان کو 24 رنز درکار تھے۔

لیکن 19 ویں اوور میں پاکستان کے پاور ہٹر آصف علی  نے افغان بولر کریم جنت کو چار چھکے لگاکرپاکستان کومیچ جتوادیا۔


متعلقہ خبریں