مکمل طور پر شامی کے ساتھ کھڑے ہیں، کوہلی


بھارتی کپتان ویرات کوہلی کرکٹر محمد شامی کے حق میں میدان میں آ گئے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے،سب سے زیادہ بری اور قابل افسوس چیز کسی سے مذہبی بنیاد پر نفرت کرنا ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ ہرکسی کو آزادی اظہار رائے کا حق ہے مگر مذہبی بنیاد پر نشانہ بنانا ٹھیک نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مکمل طور پر محمد شامی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی 200 فیصد سپورٹ کرتے ہیں۔

کوہلی نے کہا کہ چند کم ہمت افراد سوشل میڈیا پر اپنی شناخت چھپا کر ہمارے کرکٹرز ہر حملہ آور ہوتے ہیں، ان میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ یہ باتیں ہمارے منہ پر کہ سکیں۔

واضح رہے کہ بھارتی مداحوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف شکست کے بعد بھارتی کرکٹر محمد شامی کو مذہبی تعصب کا نشانا بنایا جا رہا ہے۔

بعض بھارتی فینز نے اپنی انتہا پسند حکومت سے محمد شامی کو باغی اور ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں