سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست


شارجہ: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 143 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ چریتھ اسالنکا نے 21 اور کپتان دسن شناکا نے 11 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے باؤلر تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریئس نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ انیرچ نورکیا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل میں پاکستان خطرناک، مائیکل وان نےخبردار کردیا

جنوبی افریقہ نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ٹمبابووما 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ ملر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 13 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

سری لنکا کے باؤلر حسرنگا ڈی سلوا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں