کورونا ویکسین کی افادیت کم ہو جاتی ہے، تحقیق


لندن: ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی افادیت کچھ ماہ بعد کم ہو جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے تاہم ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسی نیشن کے کچھ ماہ بعد اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے خلاف ہر عمر کے افراد میں ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد بننے والی مدافعت چند ماہ میں گھٹ جاتی ہے۔

اسرائیل میں 11 سے 31 جولائی کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اسرائیل کے تمام شہریوں کی فائزر سے ویکسی نیشن جون 2021 میں مکمل ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 7کروڑ افراد نےویکسین کی ایک خوراک لگوالی

ماہرین نے بتایا کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے افراد جن کی ویکسی نیشن جنوری 2021 میں ہوئی تھی ان میں کورونا کا خطرہ مارچ میں ویکسی نیشن کرانے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح 2021 کے آغاز میں ویکسی نیشن کروانے والے افراد میں مارچ یا اپریل میں ویکسین استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں بیماری کا خطرہ زیادہ دریافت ہوا۔


متعلقہ خبریں