پولیس شہدا کے خاندانوں کو پاک فوج کیجانب سے مالی امداد


راولپنڈی: پاک فوج کے سینئر افسران نے حالیہ بدامنی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد بھی فراہم کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کے سینئر حکام پولیس شہدا کے لواحقین کے گھروں پر گئے اور سینئر افسران نے پنجاب پولیس کے شہدا اے ایس آئی محمداکبر، کانسٹیبل غلام رسول، کانسٹیبل محمد ایوب، خالد جاوید کے لواحقین سے ملاقات کی اور بلند درجات کی دعا کی۔ سینئر حکام نے شہدا کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم خون خرابہ نہیں چاہتے، وزیر اعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئیں۔

پاک فوج کے سینئر حکام نے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، علاوہ ازیں سینئر قیادت نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔


متعلقہ خبریں