افغان کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ سے مستعفیٰ

افغان کرکٹر بین الاقوامی کرکٹ سے مستعفیٰ

کابل: افغان کرکٹر اصغر افغان نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفیٰ دے دیا۔

افغان کرکٹر اصغر افغان نے کہا ہے کہ میری لیے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا۔ میرے سینئرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور افغان کرکٹ کے لیے ہمیشہ کوشش کروں گا۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ اصفر افغان کے استعفیٰ کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ اصفر افغان نے افغان کرکٹ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اصفر افغان ایک بہترین کھلاڑی اور کپتان تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کی پوزیشن اچھی دکھائی دے رہی ہے اور جہاں اس نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی وہیں پاکستان کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور آئندہ میچز میں افغانستان کو گروپ اسٹیج میں بھارت اور نیوزی لینڈ سے بھی سامنا کرنا ہے۔

اصغر افغان کل اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔


متعلقہ خبریں