اسٹاک ایکسچینج میں پھر سےپرانا سافٹ ویئر استعمال کرنے کا فیصلہ

سٹاک ایکسچنج

پاکستان اسثاک ایکسچینج میں نیاچائیزسافٹ وئیرناکام ہوگیا۔ پھر سےپرانا سافٹ ویئر چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نےاسٹاک بروکر،شئیرہولڈرسمیت ٹریڈرز کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے پیرسے ایک بارپھر پرانےسافٹ وئیر کوآپریشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انتظامیہ  کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی آٹومیٹک ٹریڈنگ سسٹم پیر سے دوبارہ نافذالعمل ہوگا۔جب تک نئے سافٹ وئیر کی شکایات ختم نہیں ہوتی پرانا سافٹ وئیر چلےگا۔

نئے ٹریڈنگ سسٹم کو تقریباً 10 مہینوں سے ٹیسٹ کیا جا رہا تھا۔واضح رہے کہ پی ایس ایکس کے نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نام ڈی ٹی ایس ہے، جسے چین کی شینجن اسٹاک ایکسچینج سے46 کورڑروپے میں خریدا گیا ہے۔

چائنیز سافٹ وئیر کو لنک کرنے والے جیڈٹریڈنگ سافٹ وئیرمیں شکایات تھیں۔گزشتہ کاروباری ہفتےکے دوران شینگن اسٹاک سے خریدےگئے سافٹ وئیر کو نافذالعمل کیا گیا تھا۔ جبکہ  پرانا سافٹ ویئرکیٹ سے 2013 سے اسٹاک ایکسچنج میں ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں