بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم

بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم

لندن: بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ریفرنڈم کا آغاز ہو گیا ہے۔

مودی کی واشنگٹن آمد پر سکھ مظاہرین کا احتجاج

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خالصتان کے قیام کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کے شدید دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی ہے۔ ریفرنڈم کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوا ہے۔

ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سپریم کورٹ کے عقب میں موجود سرکاری عمارت کوئین ایلزبتھ 2 میں ہو رہی ہے، ووٹنگ کے موقع پر عمارت پر خالصتان کے جھنڈے بھی لہرا دیے گئے ہیں۔

لندن: بھارت کیخلاف کشمیریوں اور سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کے مظاہرے

اس ضمن میں سکھ رہنماؤں کا کہنا ہےکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبدار کمیشن کر رہا ہے جب کہ سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفرنڈم سے روکنے کے لیے مجھ پر جعلی مقدمات بنوائے ہیں۔

سکھ کمیونٹی ہندوتوا نظریے کو چیلنج کرنے کیلئے کھڑی ہے،امرجیت سنگھ

ذرائع ابلاغ کے مطابق سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں کا دعویٰ ہے کہ ریفرنڈم میں 50 ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں